نازیبا ویڈیوز، ٹک ٹاکر عائشہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

نازیبا ویڈیوز، ٹک ٹاکر عائشہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کارروائی پیکا ایکٹ کے تحت ہو گی، لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے طلب مرضی سے ویڈیوز بنوانا ،سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے :پولیس

لاہور(خبرنگارسے )گریٹر اقبال پارک دست درازی کیس میں ٹک ٹاکر خاتون کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگیا ، عائشہ اکرم کی ریمبو کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل نازیبا ویڈیو پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر عائشہ کی ریمبو کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قابل اعتراض ویڈیوز بنوانے پر عائشہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کارروائی پیکا ایکٹ کے تحت ہو گی ، لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے طلب کر لی گئی ۔پولیس حکام کے مطابق مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے ، پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو 7 سال سزا ہو سکتی ہے ۔ علاوہ ازیں عدالت نے ریمبو سمیت 11 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی، ملزمان کے ورثا نے پولیس کے رویے پر احتجاج بھی کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں