افسروں کے تقرروتبادلے ،ڈی آئی جی طارق عباس کی خدمات سندھ کے سپرد

 افسروں کے تقرروتبادلے ،ڈی آئی جی  طارق عباس کی خدمات سندھ کے سپرد

پنجاب حکومت اور لاہور ہائیکورٹ نے متعدد افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے

لاہور(اپنے نامہ نگارسے ) پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی پنجاب پولیس طارق عباس قریشی کی خدمات حکومت سندھ کے سپرد کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون ابراہیم ارباب کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنادیا،محمد ذیشان ندیم اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون تعینات ،سارہ لونی اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل کو او ایس ڈی بنادیا گیا ،مبارک علی رضا اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل کا تبادلہ سانگلہ ہل کردیاگیا۔ذوالفقار علی کو اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوآرڈی نیشن میانوالی تعینات کردیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے سٹاف افسر کامران سبحان کو پرنسپل سیٹ سے نئی کاپی برانچ میں ،سحرش تسلیم پروکیورمنٹ برانچ سے ٹرانسپرنسی آفس ،زینب حمید کو آیچ آر جبکہ محمد بلال کو سول برانچ ،اسما سرور کو اسٹیبلشمنٹ برانچ سے آیچ آر برانچ تعینات کردیا گیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں