مسلم لیگ ن کے رہنما ملک پرویز کی رسم قل ، اہم شخصیات کی شرکت

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک پرویز  کی رسم قل ، اہم شخصیات کی شرکت

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک پرویز کی رسم قل لاہور میں ادا کر دی گئی

لاہور ( اپنے سیاسی رپورٹر سے ) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک پرویز کی رسم قل لاہور میں ادا کر دی گئی جس کا اہتمام مرکزی جامع مسجد پنجاب یونیورسٹی میں کیاگیا ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، جسٹس عمر عطا بندیال،جاوید ہاشمی، سعد رفیق ،صوبائی وزیر یاسر ہمایوں، زعیم قادری سمیت قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، بلدیاتی نمائندوں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سمیت بزنس کمیونٹی ،وکلاء سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی، پرویز ملک کے اہلخانہ سے ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لئے مختلف شخصیات کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا،سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی تعزیت کے لئے پہنچے اورعلی پرویز ملک ،شائستہ پرویز ملک سے اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا پرویز ملک انتہائی شفیق انسان تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں