پی ایس سی میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کا تجربہ تسلیم کرنیکا فیصلہ
پنجاب سروس کمیشن میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرز پر سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کے تجربہ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب سروس کمیشن میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرز پر سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کے تجربہ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس اقدام سے نہ صرف پنجاب سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں ڈاکٹرز کی کمی پوری ہو گی بلکہ کنٹریکٹ اور انٹرن شپ کے تحت کام کرنے والے ڈاکٹرز کو بھی فائدہ ہو گا۔ کمشنر سوشل سکیورٹی سید بلال حیدر نے بتایا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بھی سوشل سکیورٹی ڈاکٹرز کے تجربہ کو تسلیم کروانے کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔