پنجاب : یونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ

پنجاب : یونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ  کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ کے حوالے سے اہم اجلاس میں شرکت کی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچودھری،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان ودیگرافسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی اور پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹ کے افسر بھی ہمراہ تھے ۔ اجلاس کے دورا ن یونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ یاسمین راشدنے کہا عمران خان پنجاب کے تمام 2کروڑ93لاکھ خاندانوں کویونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے پنجاب کی عوام کویونیورسل ہیلتھ کوریج ایک اوروعدہ کی تکمیل ہے ۔31دسمبر سے پہلے نادراسمیت تما م متعلقہ اداروں کو پنجاب کے خاندانوں کا ڈیٹامرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ عوام کو صحت کی بہترسہولیات دیناچاہتے ہیں۔ فوادچودھری نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا یونیورسل ہیلتھ کوریج کی لانچنگ کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنی تیاری کرلیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں