2گھروں میں خواتین کویرغمال بناکرلاکھوں کی ڈکیتیاں

2گھروں میں خواتین کویرغمال بناکرلاکھوں کی ڈکیتیاں

مزاحمت پرخاتون سمیت3افرادزخمی،ڈاکو75تولہ سونا لے اڑے تاثیر احسن6لاکھ سے محروم ،وحدت کالونی،شاہدرہ میں بھی وارداتیں

لاہور(خبر نگار سے )چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزرسے محروم ہو گئے جبکہ مزاحمت پر ایک خاتون سمیت تین شہریوں کو زخمی کر دیا گیا ۔ جوہرٹاؤن میں چارڈاکوؤں نے گھرمیں گھس کراہلخانہ کویرغمال بناتے ہوئے 35تولہ سونا،9لاکھ نقدی اورقیمتی گھڑیاں لوٹ لیں ۔ نواب ٹاؤن میں 3ڈاکوؤں نے ایک گھرمیں خواتین کویرغمال بناکر 40تولہ سونا اورڈھائی لاکھ روپے نقدی چھین لی اورمزاحمت کرنے والی خاتون کو زخمی کردیا۔ پولیس نے دونوں وارداتوں کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کوپیدل فرار ہوتے دیکھا جاسکتاہے ۔شفیق آبا دکے علاقے میں ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔مصری شاہ پیکو روڑ پر نجی بینک کے سامنے ڈاکو ؤں نے تاثیر احسن سے 6لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ وحدت کالونی میں مراد علی اور اس کی بیوی سے 1لاکھ اور موبائل فون، شالیمار میں فہیم سے 90ہزار اور موبائل فون،شاہدرہ میں احمد حسن سے 30ہزار روپے اور موبائل فون سمیت دیگر سامان لوٹ لیا ۔ ستو کتلہ کے علاقے میں منور سے 25ہزار روپے اورموبائل فون ، نولکھا میں اختر سے 20ہزار روپے اور موبائل فون،شادمان سے سلمان، باٹا پور سے شفیق ، شمالی چھائونی سے نعیم ،ہیئرسے ارباز ،وحدت کالونی سے صدیق ،نواں کوٹ سے شہریار کی موٹر سائیکلیں گوالمنڈی سے امین اور شاہدرہ سے شہباز کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں