حکومت نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کا مہنگا ٹینڈر منسوخ کردیا

حکومت نے 50 ہزار میٹرک ٹن  چینی درآمد کا مہنگا ٹینڈر منسوخ کردیا

حکومت کی جانب سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر منسوخ کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع کے مطابق ٹینڈر مہنگی ترین بولی موصول ہونے کے باعث منسوخ کیا گیا ہے ۔ 689 ڈالر فی ٹن کم سے کم بولی موصول ہوئی،اخراجات ملا کر یوٹیلیٹی سٹورز کو چینی تقریباً 130 روپے کلو میں پڑتی، اس سے قبل آخری ٹینڈر میں درآمدی چینی123 روپے کلو میں پڑی تھی۔خیال رہے کہ حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کر رکھی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 115 روپے فی کلو تک ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں