نیب نے وزارت قانون سے آرڈیننس پر رائے مانگ لی
رائے آنے تک نئے آرڈیننس کے تحت فیصلے نہ کریں،پراسیکیوٹرجنرل کاخط
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )قومی احتساب بیورونے نیب ترمیمی آرڈیننس کی تشریح سے متعلق وزارت قانون سے اہم قانونی نکات پر رائے طلب کرتے ہوئے تمام بیوروز کو نئے آرڈیننس کے تحت فیصلوں سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری سے پراسیکیوٹر جنرل نے تمام ریجنل بیوروز کو ارسال خط میں ہدایت کی ہے کہ وزارت قانون کی رائے تک نئے آرڈیننس کے تحت کوئی فیصلہ نہ کیا جائے ، خط میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ریجنل بیوروز کوئی رائے یا تجاویز دینا چاہیں تو جلد فراہم کریں،آرڈیننس کااطلاق کب سے ہوگا،تمام نکات پر وزارت قانون سے رائے لی جائے گی،جس کے آنے کے بعدنئے ترمیمی آرڈیننس کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے ۔