جیلوں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرکے عثمان بزدار نے دل جیت لئے :چوہان

 جیلوں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرکے  عثمان بزدار نے دل جیت لئے :چوہان

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے

لاہور( سیاسی رپورٹرسے )وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں اور جیل افسر و ملازمین کے لیے خصوصی پیکیج کے اعلان کر کے سردار عثمان بزدار نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ چوہان نے بتایا کہ 5 ارب 50 کروڑ روپے کا پیکیج تاریخی اہمیت کا حامل ہے ،جس کے تحت 1894 سے رائج 127 سالہ پرانے جیل قوانین، قواعد اور روایات کو تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں 60 یوم کی عام معافی کا اعلان بھی احسن اقدام ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں