موجودہ حکومت نے بھی 1122 کو نظرانداز کیا:پرویزالٰہی

موجودہ حکومت نے بھی 1122 کو نظرانداز کیا:پرویزالٰہی

ریسکیو الاؤنس بحال کروانے کیلئے خود وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کروں گا ، ادارہ سیاست سے بالائے طاق انسانیت کی خدمت کیلئے بنایا،سالگرہ پر خطاب

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )قائم مقام گورنر ،سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہا کہ سابق حکومتوں نے ریسکیو 1122 کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالیں ، دکھ اس بات کا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی اس ادارے کو نظر انداز کیا۔ گورنرہائوس میں ریسکیو1122 سروس کی 17 ویں سالگرہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ریسکیو سروس اور ریسکیورز سے میرا تعلق سیاست کا نہیں بلکہ دل کا ہے ، دل دھڑکنا چھوڑ دے تو باقی جسم بھی کام نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا ریسکیو الاؤنس جو سابق حکومت نے ختم کر دیا تھا اس کو بحال کروانے کیلئے میں خود وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کروں گا۔ 1122ادارہ سیاست سے بالائے طاق ہوکر انسانیت کی خدمت کیلئے بنایا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں