اب سچی اور جھوٹی خبر میں فرق کرنا مشکل ، فواد چودھری

اب سچی اور جھوٹی خبر میں فرق کرنا مشکل ، فواد چودھری

بھارت میں 785 ویب سائٹس پاکستان کیخلاف فیک نیوز پھیلا رہی ہیں ، میڈیا اگر ذمہ دار نہیں تو آزاد نہیں،صحافیوں کی تربیت ہونی چاہئے ، انٹرویو

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج میڈیا کا سب سے بڑا چیلنج فیک نیوز ہے ، خبر پھیلانے کے ذرائع زیادہ ہونے سے فیک نیوز کا مسئلہ شروع ہوا، بھارت میں 785 ایسی ویب سائٹس ہیں جو پاکستان کے خلاف فیک نیوز پھیلا رہی ہیں، بھارت نے مینار پاکستان واقعہ کے بعد پاکستانی معاشرے پر بے جا تنقید کی، پہلے ادوار میں خبر کا ملنا مشکل تھا، اب سچی اور جھوٹی خبر میں فرق کرنا مشکل ہے ، میڈیا اگر ذمہ دار نہیں تو آزاد نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فواد نے کہا کہ پہلے خبر پھیلانے کے ذرائع محدود تھے ، لوگوں کو اصل خبر تک پہنچنے میں وقت لگتا تھا لیکن اب خبر پھیلانے کے ذرائع زیادہ ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے فیک نیوز کا مسئلہ بھی بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بھارت نے غیر سیاسی واقعات کو سیاست کے لئے استعمال کیا، بھارت نے 785 ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا، غلط خبریں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نور مقدم کیس اور لاہور میں مینار پاکستان واقعہ کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ ایک بھارتی ویب سائٹ نے اسے پاکستان کے خلاف چلایا جیسے یہاں خواتین غیر محفوظ ہیں ۔ خبر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جائے تو اصل اور جعلی خبر میں تمیز کرنا مشکل ہو جاتا ہے ، اس بارے میں صحافیوں کی تربیت ہونی چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں