فیروزوالہ:بس حفاظتی دیوار سے ٹکراگئی،3جاں بحق

فیروزوالہ:بس حفاظتی دیوار سے ٹکراگئی،3جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا،شگفتہ،ریحان، مظہر چل بسے ، 10افرادزخمی،ڈرائیور فرار، مقدمہ درج،لاشیں ورثا کے حوالے

فیر وزوالہ (تحصیل رپورٹر) موٹروے فیض پور انٹرچینج کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس کے دو کنڈکٹرز اور خاتون موقع پر ہلاک اور دس افراد زخمی ہوگئے ۔ بس اسلام آباد سے لاہور آ رہی تھی، جب وہ فیض پور انٹرچینج کے قریب پہنچی تو ڈرائیور نے تیزی سے یو ٹرن لینے کی کوشش کی مگر کنٹرول نہ کر سکا اور بس باؤنڈری لائن کی دیوار سے جا ٹکرائی جس کے باعث دو کنڈکٹر زمظہر علی ، ریحان احمد اور خاتون شگفتہ بی بی موقع پر ہلاک ہوگئے ۔فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،حادثہ کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔پولیس نے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں