ماڈل ٹاؤن، باٹا پور، سندر سمیت کئی علاقوں میں ڈاکے

ماڈل ٹاؤن، باٹا پور، سندر سمیت کئی علاقوں میں ڈاکے

لاکھوں روپے و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا، 2 گاڑیاں، 8 موٹر سائیکلیں چوری

لاہور(خبر نگار سے ) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ماڈل ٹاؤن میں حارث کے گھر سے 6 لاکھ مالیت کے زیورات اور دیگر سامان،باٹا پور میں فیضان کی دکان سے ایک لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون،سبزہ زار میں حبیب اللہ کی دکان سے ایک لاکھ 42 ہزار روپے ، سندر میں عاطف کے گھر سے پانچ لاکھ روپے اور موبائل فون، ہیئر میں احمد رضا کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے اور موبائل فون، شیراکوٹ میں فیصل سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ امجد سے 15ہزار روپے اورموبائل فون،شاہدرہ ٹاؤن میں رب نواز سے 28 ہزار روپے اور موبائل فون،دھرمپورہ میں احسن سے 42 ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں عامر سے 20ہزار روپے اورموبائل فون، ریس کورس میں نوید سے 70 ہزار روپے اور موبائل فون ، مستی گیٹ میں کاشف سے 10ہزار روپے اور موبائل فون ، لیاقت آباد میں سردار سے 6ہزار روپے اورموبائل فون لوٹ لئے ۔ ادھر مصطفی ٹاؤن ، لیاقت آباد اور ڈیفنس سے گاڑیاں جبکہ گرین ٹاؤن ، لوئر مال ، کوٹ لکھپت ،مزنگ ،برکی ، لیاقت آباد ، ہنجروال اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں