ڈیفنس میں طالبہ ، جڑانوالہ میں طالب علم کی خود کشی
ڈیفنس اے میں 21 سالہ طالبہ نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی
لاہور، فیصل آباد(خبر نگارسے ، نیوز ایجنسیاں) پولیس نے شواہد جمع کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ لواحقین کے مطابق متوفیہ نیہا کو چند روز پہلے ڈینگی ہوا جس کے باعث وہ ذہنی دبائو کا شکار تھی۔ تحصیل جڑانوالہ کے طالب علم نے تیز رفتار بس کے سامنے کود کر خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق متوفی حسنین سرفرازکے انٹر میڈیٹ میں 820 نمبر آئے ، جس پر وہ دلبرداشتہ تھا۔