لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن 9گھنٹے 45 منٹ بعد بحال

لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن  9گھنٹے 45 منٹ بعد بحال

لاہور ایئرپورٹ پرکارگو جہاز کے ٹائر پھٹنے سے بند فلائٹ آپریشن 9گھنٹے 40منٹ بعد بحال کردیا گیا

لاہور(خبر نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیل کے مطابق گزشتہ شام 6بجے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران غیر ملکی کارگو طیارے کے چار ٹائر برسٹ ہونے سے فلائٹ آپریشن بند کرنا پڑا ، اس دوران 40پروازیں متاثر ہوئیں، متعدد کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑنا پڑا، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے طیارہ خالی کر کے ہٹانے کی تجویز دی۔ بعدازاں طیارے کو ایئرپورٹ کی پارکنگ میں گرائونڈ کرکے فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں