ہائیکورٹ کا اسلام آبادسے تمام تجاوزات فوری ختم کرنیکاحکم

ہائیکورٹ کا اسلام آبادسے تمام  تجاوزات فوری ختم کرنیکاحکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وفاقی دارالحکومت سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی ڈی اے کوہدایت کی ہے کہ پلاٹ لائن سے باہر جس نے بھی تجاوز کیا گرادیں

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )کچی آبادیوں میں بھی سرکاری زمینوں پر نئے قبضے روکے جائیں،عدالت نے کچی آبادیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ سرکاری زمینوں پر قبضوں پر آپریشن سے روکنے کے سٹے آرڈرز کی بھی رپورٹ طلب کرلی۔دوران سماعت عدالت نے نالوں پر قبضے کرکے تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے نالہ کورنگ کے کنارے تعمیرات کرکے قبضہ کرنے والوں کا حکم امتناع خارج کردیا،چیف جسٹس نے سی ڈی اے کو بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کچی آباد یوں ، سرکاری زمینوں پر قبضوں کے کیسز کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں