ن لیگ کے وفد کی ڈاکٹر قدیر کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت

ن لیگ کے وفد کی ڈاکٹر قدیر کے  گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت

مسلم لیگ (ن) کے وفد نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائش گاہ پر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ، دنیا نیوز)وفد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعدرفیق اور مریم اورنگزیب پر مشتمل تھا، وفد نے شریف برادران کی جانب سے تعزیت کا پیغام پہنچایا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی نے نوازشریف، شہبازشریف کی تعزیت اورمسلم لیگ (ن) کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں