انٹر نتائج :پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبا سب سے آگے

انٹر نتائج :پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبا سب سے آگے

تمام 9تعلیمی بورڈز میں کامیابی کی شرح 98 فیصدسے زائد رہی ، نتائج پر وموشن پالیسی کے تحت مر تب ، پو زیشن ہولڈرز کا اعلان نہیں کیا گیا

لاہور(سٹا ف رپورٹر )انٹر میڈیٹ نتائج 2021 میں ہر سال کی طرح اس سال بھی پنجاب کالجز کے طلبا نے شاندار کامیابیاں سمیٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ۔ پنجاب گروپ آف کالجز کے 84 طلبا و طالبات نے 100 فیصد نمبر حا صل کر کے تاریخی اعزاز اپنے نام کیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صوبہ کے 9تعلیمی بورڈز نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو 2021 کے نتائج کا اعلان کیا۔ کامیابی کا تناسب لاہور بورڈ میں ،98.17%، بہاولپور بورڈ میں 98.63%، فیصل آباد بورڈ میں 98.59%، گوجرانوالہ بورڈ میں98.81، سرگودھا بورڈ میں 97.49%، ملتان بورڈ میں 98%، بہاولپور بورڈ میں 98.63%، ساہیوال بورڈ میں98.35%، راولپنڈی بورڈ میں98.56%اور ڈی جی خان بورڈ میں 98.79%رہا،جس میں پنجاب گروپ آف کالجز نمایاں رہا ۔لاہور بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے 27 طلبہ نے 1100 نمبروں میں سے 100 فیصد نمبر حا صل کئے ، اسی طرح گوجرانوالہ بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے 8طلبہ 100 فیصد نمبر حا صل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ فیصل آباد تعلیمی بورڈ میں 14 طلبہ نے 1100 میں سے 1100 نمبر حا صل کئے ۔ پنجاب کالجز کے 22 طلبہ نے ملتان بورڈ میں بھی 100 فیصد نمبر حا صل کئے ۔ ساہیوال بورڈ میں بھی 5 طلبہ نے 1100 میں سے 100 فیصد نمبر حا صل کئے ۔ بہا ولپور بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے 7 طلبہ 100 فیصد نمبر لے گئے جبکہ راولپنڈی اور سر گودھا بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے ایک، ایک طالب علم نے 100%نمبر حاصل کئے ۔ نتائج پنجاب حکومت کی جا ری کر دہ پر وموشن پالیسی کے تحت مر تب کیے گئے جس میں نمایاں پو زیشنز لینے والے طلبہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ فیل ہونے والے اور نمبر بڑھانے کے خواہشمند طلبہ کو سپیشل امتحان دینے کی اجازت دیتے ہوئے 27 نومبر کو امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پرومو شن پالیسی کے مطابق فیل ہونے والے 24 ہزار 347 امید واروں کو 33 فیصد گریس ما رکس دے کر پاس کیا گیا۔ انٹر میڈیٹ امتحان میں شرکت کرنے والے امید واروں نے اختیا ری مضا مین کے پر چہ جات دئیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں