ٹک ٹاکر کیس،ریمبو سمیت 14ملزم ریمانڈ پر جیل منتقل

ٹک ٹاکر کیس،ریمبو سمیت 14ملزم ریمانڈ پر جیل منتقل

عائشہ کی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے ملاقات ، نئے آڈیو ثبوت پیش ، اقبال پارک آؤ ویلیو بڑھے گی، ریمبو کی عائشہ سے گفتگو، ایک اور آڈیو لیک

لاہور(عدالتی رپورٹر،دنیا نیوز)سول کورٹ نے خاتون ٹک ٹاکر بدتمیزی کیس میں ریمبو سمیت 14ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ واقعہ کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔ ضلع کچہری میں خاتون ٹک ٹاکر کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ خالد محمود نے کی ،ریمبو سمیت گیارہ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا، دوسری جانب خاتون ٹک ٹاکر کی نئی آڈیو لیک ہوگئی جس میں مرکزی ملزم ریمبو عائشہ کو مینار پاکستان آنے کا کہہ رہا ہے ۔ ریمبو عائشہ پر زور دیتے ہوئے کہتا ہے آپ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک آؤ،آپ کی ویلیو میں اضافہ ہو گا ،آپ کوپتہ چلے گا کس جگہ پر آئی ہو ۔ وہاں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہو گا۔دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے عائشہ اکرم نے ملاقات کی جس میں عائشہ اکرم نے مرکزی ملزم ریمبو کی آڈیوڈی آئی جی کوپیش کردی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ عائشہ اکرم نے پولیس کی مدد کر کے حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے ، عائشہ سے زیادتی ہوئی ،اس نے خود ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ اس کو شامل تفتیش کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں