تاجروں کا 26اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

تاجروں کا 26اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

پراپرٹی پر300فیصد ٹیکس، مہنگی پٹرولیم مصنوعات ظلم،نعیم میر ، ایف بی آر کو سدھارنے والا کوئی نہیں،شہزادہ سلیم، کارڈیلرز بھی حامی

لاہور(اکنامک رپورٹرسے ) پنجاب کی تاجر قیادت نے 26 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت کارخ کرنے کا اعلان کردیا ۔فیض آباد چوک میں بھرپور احتجاج کی کال دیدـ ی۔آل پاکستان انجمن تاجران کی ہڑتال پر آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی احتجاج میں شمولیت کا عندیہ دیدیا ۔ گلبرگ میں آل پاکستان انجمن تاجران کی پریس کانفرنس میں مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا پورے پنجاب کی تاجر قیادت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ۔ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں حکومت نے ٹیکس فری بجٹ کے دعوے کئے ۔حکومت پنجاب نے پراپرٹی پر تین سو فیصد ٹیکس بڑھا دیا ۔ حکومت آئے دن پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بڑھارہی ہے جو کہ ظلم کی انتہا ہے ۔3 سو ارب روپے کے نئے ٹیکسز اسی ٹیکس فری بجٹ پر لگا دیئے گئے ۔پنجاب میں21 اکتوبر کے احتجاج کو 26 اکتوبر میں شامل کردیا ہے ۔پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج کو موخر نہیں کیا بلکہ فیض آباد منتقل کردیا ، پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ نے کہا 26 اکتوبر کو پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے تاجربرادری فیض آباد احتجاج کیلئے پہنچے گی ۔ ایف بی آر کو سدھارنے والا اور سمجھانے والا کوئی نہیں جبکہ آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سلیم خان نے کہا پاکستان بھر کے کار ڈیلرز 26 اکتوبر کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے وفاقی حکومت 26اکتوبر سے قبل درآمدی گاڑیوں پر لگی پابندی کو ختم کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں