پنڈورا،پانامالیکس :پاکستانیوں سے تحقیقات کی جائیں:ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی سپریم کورٹ درخواست

پنڈورا،پانامالیکس :پاکستانیوں سے تحقیقات کی جائیں:ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی سپریم کورٹ درخواست

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پنڈورا پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(دنیا نیوز )درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنڈورا اور پاناما لیکس میں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کی جائیں،شواہد مانگے جائیں کہ پاکستان سے پیسہ آف شور کمپنیوں میں کیسے گیا،ٹھوس وضاحت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ، ایف بی آر جائزہ لے کہ بیرون ملک اثاثے کرپشن یا منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائے گئے ،ایف بی آر کو پاکستانیوں کے ظاہر نہ کردہ بیرون ملک اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا جائے ، اقوام متحدہ چارٹر کے تحت کرپشن کے پیسے سے بنائے اثاثے واپس لانے کا حکم دیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں