مسلمانوں سے غیر انسانی رویہ پر عالمی برادری بھارت کا احتساب کرے :پاکستان

مسلمانوں سے غیر انسانی  رویہ پر عالمی برادری بھارت  کا احتساب کرے :پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف جھو ٹے اور بے جا الزامات پر مبنی مہم بند کرے

اسلام آباد (اے پی پی)بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں سے ناروا سلوک روا رکھا جاتا ہے ،عالمی برادری نئی دہلی کا احتساب کرے ۔افغانستان میں پی آئی اے آپریشن کا معاملہ کابل میں پاکستانی سفیر افغان اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے ،پاکستان امر یکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ،امر یکا نے پاکستان کیساتھ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف بے جا الزامات پر مبنی مہم بند کرے ۔ترجمان نے کہا کہ ہم نے بار بار عالمی برادری کی توجہ اس طرف مبذول کرائی ہے کہ بھارت پاکستان اور کشمیریوں کو بدنام کرنے کی غرض سے جعلی فلیگ آپریشن کر سکتا ہے ۔ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم بھارت کے کسی بھی جارحانہ عزائم کا منہ توڑ جوب دینگے ۔پاک ایران تعلقات سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین خوشگوار برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ایران کے ساتھ اچھے تعلقات سے سعودی عرب کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں