پی ڈی ایم کا آج فیصل آباد میں جلسہ مریم اور دیگر رہنما خطاب کرینگے

پی ڈی ایم کا آج فیصل آباد میں جلسہ  مریم اور دیگر رہنما خطاب کرینگے

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز آج پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لئے فیصل آباد روانہ ہوں گی

لاہور ( اپنے سیاسی رپورٹر سے ) پی ڈی ایم کے جلسے سے نوازشریف،مولانا فضل الرحمن ، سینیٹر ساجد میر ،محمود خان اچکزئی سمیت دیگر قائدین خطاب کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرآج سہ پہر 3 بجے جاتی امراسے فیصل آباد کے لیے روانہ ہوں گی۔مریم نواز نے کارکنوں کو ریلی کی بجائے جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں