نواز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر وکلا مزید دلائل کیلئے طلب

نواز شریف کے اثاثے منجمد  کرنے کیخلاف درخواست  پر وکلا مزید دلائل کیلئے طلب

احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثہ جات منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی

لاہور(اپنے خبر نگار سے )عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کومزید دلائل کیلئے طلب کر لیا ۔احتساب عدالت کے جج اسد علی نے کیس پر سماعت کی ۔درخواست نواز شریف، یوسف عباس اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے نواز شریف فیملی کی ان جائیدادوں کو منجمد کیا جو خاندان میں تقسیم ہوچکی ہیں ،عدالت منجمد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں