نیب :حامد ناصرچٹھہ اور فیملی کی گاڑیوں ،گھروں اور جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

نیب :حامد ناصرچٹھہ اور فیملی  کی گاڑیوں ،گھروں اور  جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

نیب نے محکمہ ایکسائز سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما حامد ناصرچٹھہ اور ان کی فیملی کا ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور (نمائندہ دنیا )حامدناصر چٹھہ کی اہلیہ عظمت ناصر ،بیٹے محمد فیض چٹھہ ،محمد احمد چٹھہ کی گاڑیوں ،گھروں اور جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا گیاہے ۔دیگر رشتے داروں میں عین احمد ، علینہ احمد ،جمال،ناصر چیمہ کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔ احمد چٹھہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ ناصر چیمہ ،بیٹا جمال ناصر چیمہ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی رہنما ہیں۔ فیاض چٹھہ گوجرانوالہ کے ضلعی ناظم رہ چکے ہیں ۔ نیب نے حامد ناصر چٹھہ کی بہو عین احمد کی بھی جائیدادوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں ۔احمد چٹھہ کی بیٹی علینہ،ناصر چیمہ کی والدہ عذرا سلطانہ اور جمال ناصر کی اہلیہ مدیحہ انور کی گاڑیوں اور جائیدادوں کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں