ڈی جی آئی ایس آئی تقرری ،اگلے جمعہ تک سب ٹھیک ہو جائیگا : شیخ رشید

ڈی جی آئی ایس آئی تقرری ،اگلے  جمعہ تک سب ٹھیک ہو جائیگا : شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ آئے ہیں اور انہی کے ساتھ واپس جائیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر سب کچھ طے ہوچکا ہے ،اگلے جمعہ تک سب ٹھیک ہو جائیگا ، اس معاملے پر دونوں سائیڈز مطمئن ہیں۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بعض باتوں کا جواب عمران خان ہی دے سکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ان کی جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی اور معاملات طے ہوگئے ہیں، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ "میں اتنا بھولا نہیں کہ آپ کی خبر بنانے کیلئے کہہ دوں، مجھے پتہ ہے کہ کیا ہونا ہے لیکن یہ عمران خان کا فیصلہ ہے کہ کیا ہونا ہے ، انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں جنرل فیض کا نام نہیں لیا گیا، پہلی بار دیکھا ہے کہ کابینہ کی خبریں میڈیا میں آ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا احتیاط کے طور پر7 دن کا کہہ رہاہوں، اعلان ایک دو دن میں بھی ہوسکتا ہے ، لوگ جلدی گھبرا جاتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں