پہلی بار عیدمیلاد ﷺ کا شاندار جشن منایا جائیگا :عمران خان

پہلی بار عیدمیلاد ﷺ کا شاندار جشن منایا جائیگا :عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عیدمیلاد ؐ کا شاندار جشن منایا جائے گا جس میں پوری قوم بھر پو شرکت کرے گی

اسلام آباد (اے پی پی) ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں ہمارے نبی حضرت محمدﷺدنیا میں تشریف لائے ، یہ برکتوں کا مہینہ ہے ۔ ہفتہ کو عیدمیلاد النبیؐ کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اﷲ تعالی نے اپنے حبیب حضرت محمدﷺ کو رحمت اللعالمین کا خصوصی خطاب دیا ، حضور نبی کریم ؐ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، انہوں نے کہا کہ لیڈر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عید میلاد النبیؐ میں سب لوگ بھرپور طریقے سے شرکت کریں، عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں عوام، میڈیا ، اقلیتوں سمیت پوری قوم کو جشن عید میلاد النبیؐ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کی تاریخ میں اسے سے قبل اس طرح کا عید میلاد النبیؐ کا جشن پہلے کبھی نہیں منایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں