نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کوروناکی نئی قسم اومی کرون،رواں سال عالمی شرح نموکم رہنےکاامکان
  • بریکنگ :- اومی کرون معیشت کی بحالی کوسست کرسکتاہے،مینجنگ ڈائریکٹرآئی ایم ایف
  • بریکنگ :- بھارتی ویرینٹ ڈیلٹابھی عالمی معیشت کےلیےنقصان کاباعث بناتھا،کرسٹلینا جارجیوا
  • بریکنگ :- آئی ایم ایف نےاکتوبرمیں شرح نمو4.9 فیصدرہنےکی پیش گوئی کی تھی
Coronavirus Updates

جلسے بے وقت کی راگنی : سابق دور کی غلط پالیسیوں سے ملک منزل سے دور : بزدار

جلسے بے وقت کی راگنی : سابق دور کی غلط پالیسیوں سے ملک منزل سے دور : بزدار

دنیا اخبار

سابق حکمران مزے لوٹتے رہے ،عوام کو جلسیوں میں دلچسپی نہیں، ارکان اسمبلی سے گفتگو ، وزیراعلیٰ نے عشرہ شان رحمت للعالمینؐ کے سلسلے میں خطاطی نمائش دیکھی،میڈل تقسیم کئے

لاہور(سیاسی رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں کرنل (ر) غضنفر عباس شاہ، بلال اصغر،محمد رضا حسین بخاری اور سردار فاروق امان اللہ دریشک شامل تھے ۔منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں اپوزیشن کا طرز عمل نامناسب اور بچگانہ ہے ۔ اپوزیشن عناصر کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ جلسے جلوسوں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی ۔ ان کے جلسے بے وقت کی راگنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بے وقت کی جلسیوں میں کوئی دلچسپی نہیں۔کھوکھلے نعرے لگا کر آپ پاکستان کی خدمت نہیں کر رہے ۔یاد رکھیں آپ لوگوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے دور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔ عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے رہے اور سابق حکمران اقتدار کے مزے لوٹتے رہے ۔ ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے ایجنڈے کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ غلط بیانی کا سہارا لیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہماری حکومت ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئی ہے ۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں۔ادھر وزیراعلیٰ نے الحمرا آرٹ گیلری میں عشرہ شان رحمت للعالمینؐ کے سلسلے میں خطاطی کی نمائش دیکھی اور مقابلہ خطاطی میں حصہ لینے والوں کے کیلی گرافی کے فن پارے دیکھے ۔ عشرہ شان رحمت للعالمینؐ کے سلسلے میں مقابلہ خطاطی میں ملک بھر سے 400 خطاطوں نے شرکت کی۔الحمرا آرٹ گیلری میں لفظی خطاطی اور مصورانہ خطاطی کے 450 فن پارے نمائش کے لئے رکھے گئے ۔ عثمان بزدار نے مقابلہ خطاطی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے خطاطوں کو میڈل دیئے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زبیر اکرم، امجد علوی، سعیدناز، حبیب اللہ کو میڈل پہنائے ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پشاور کے انور زیب، ملتان کے عمار اقبال اور قصور کے وقاص یحیی کو میڈل دیئے ۔عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا کے نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اور کمشنر سرگودھا ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ۔وزیراعلیٰ نے بچوں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی کمی کے باعث بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ افسوس ناک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement