توانائی منصوبے :خواجہ آصف اور حماد اظہر ٹوئٹر پر آمنے سامنے

توانائی منصوبے :خواجہ آصف اور حماد اظہر ٹوئٹر پر آمنے سامنے

فرنس آئل مافیا واپس آگیا ،لیگی رہنما، تحقیق کرلیا کریں :وزیر بجلی

اسلام آباد (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) توانائی منصوبوں کی صورتحال پر موجود ہ وزیر بجلی میاں حماد اظہراور ن لیگ کے سابق وزیر بجلی خواجہ آصف ٹویٹر پرآمنے سامنے آگئے ۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ کے جواب میں خواجہ محمد آصف کے ٹویٹر ہینڈل سے کئے گئے ٹویٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایک سابق وزیر بجلی کو تحقیق کے بعد بیان جاری کرنا چاہئے اور انہیں بہتر طور پر جاننا چاہئے کہ میرٹ آرڈر کیسے کام کرتا ہے ، جو کوئی بھی ٹویٹ کرنے کیلئے یہ ہینڈل استعمال کر رہا ہے وہ صرف جواب دینے کا شوق ہی پورا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا اس سال میرٹ آرڈر سے انحراف کی شرح صرف 0.54فیصد ہے جبکہ گذشتہ سال یہ 0.57فیصد تھی اور اسکی وجہ آرڈرز کی منتقلی میں بعض رکاوٹیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے جوابی ٹویٹ میں کہا ہے کہ تحقیق انشاء اللہ ضرور کروں گا اورجواب بھی دوں گا، اقتدار میں آنے سے پہلے آپ کے لیڈر نے بہت تحقیق کی تھی ،انہوں نے کہا پرویز الٰہی،شیخ رشید کے متعلق، 200ارب ڈالر ومہنگائی پہ تحقیق، بجلی بلوں اور پٹرول کی قیمت پہ تحقیق،1کروڑ نوکری، 50لاکھ گھر پہ تحقیق ، کیا ہوا تحقیق کا اقتدار میں، آپ ہی بتا دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فرنس آئل مافیا بہت طاقتور ہے ،ہم نے ایل این جی پلانٹ اور پن بجلی کے منصوبوں سے انکی اجارہ داری توڑی، سستی بجلی مہیا کی، یہ مافیا واپس آ گیا ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت چینی، گندم، فرنس آئل، ادویات جیسے مافیا کی حکومت ہے جو صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں، عوام انکے یرغمال ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں