حکمرانوں کی وجہ سے ملک مہنگائی اور افراتفری کا شکار :سراج الحق

حکمرانوں کی وجہ سے ملک مہنگائی اور افراتفری کا شکار :سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے مہنگائی کا سیلاب امڈ آیا

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) ملک افراتفری کا شکار ہو چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مرکزی یوتھ بورڈ کے اجلاس، تیمرگرہ میں قرآن کلاس کی اختتامی تقریب اور تعزیتی پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سونامی نے عوام کو گھروں کے سامان بیچنے پر مجبور کر دیا،جان لیوا مہنگائی کی لہر پر وفاقی وزراء شرمندگی کے بجائے عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں ،آئی ایم ایف کی غیر مشروط غلامی نے حکومت کو بے وقار کر دیا ہے ،عالم اسلام کی امیدوں کا محور پاکستان غلط پالیسیوں کی وجہ سے روبہ زوال ہے ،قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی پاکستان کو دنیا میں کھویا ہوا مقام دلوایا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر سراج الحق نے کہاکہ ڈاکٹر عبد القدیر خان اور محترمہ مقبول فاطمہ جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں ۔پاکستانی قوم اپنے ہیروز پر فخر محسوس کرتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں