بد ترین مہنگائی ووٹ کی عزت پامال کرنے کا نتیجہ :مریم نواز

 بد ترین مہنگائی ووٹ کی عزت  پامال کرنے کا نتیجہ :مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ اپوزیشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) ہمیں اپنے لئے نہیں ملک کے لئے آگے بڑھنا ہوگا ، آج عوام مہنگائی کے باعث خودکشیوں پر مجبور ہیں مگر حکمرانوں کو صرف اس بات کی پرواہ ہے کہ اپنی حکومت کو کیسے بچانا ہے ،جب ا ٓپ کٹھ پتلی لیکر آتے ہیں تو ملک ان حالات سے دوچار ہوتا ہے جو آج ہیں ۔حویلیاں میں مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کنونشن سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے مریم کا کہناتھاکہ اقتدار پر کنٹرول کے لئے ووٹ کو ردی کے ٹکڑے کی طرح مسل دیاجاتاہے جب آپ کٹھ پتلی کولیکر آتے ہیں تو ملک کا نقصان ہوتا ہے ، مریم نواز کا کہناتھاکہ شاید 74 سال میں مہنگائی اتنی نہیں ہوئی ہوگی جتنی آج ہے ، نوازشریف کے دور میں کہاجاتاتھاکہ جب پٹرول، بجلی مہنگی ہوتی ہے تو وزیراعظم چور ہوتاہے نوازشریف تو چور نہیں نکلے ، نوازشریف کے دور میں تو غریب سے غریب بھی پیٹ بھر کے سوتاتھا۔ مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی میں حکومتی نااہلی کا عمل دخل توہے ہی ،ووٹ کی عزت پامال کرنے کا بھی نتیجہ ہے جب ہم نے ووٹ کوعزت دو کی بات کی تو مخالفین نے ہم پر تنقید کی اور کہاکہ یہ تو اپنی بات کررہے ہیں، جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو ایسے حکمران مسلط کردیئے جاتے ہیں جنکو عوام کے بجائے صرف اپنی کرسی کی فکر ہوتی ہے ، مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر کاکہناتھاکہ عوام مہنگائی کے باعث رل گئے ،عوام کاکہناہے خدا را ہماری اس حکومت سے جان چھڑائیں ، عوام کہہ رہے ہیں ہم مہنگائی سے مرگئے ہیں اس جعلی حکومت سے جان چھڑائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں