عیدمیلاد النبیؐ کل عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائے گی

عیدمیلاد النبیؐ  کل عقیدت  واحترام کیساتھ منائی جائے گی

عیدمیلاد النبیؐ کل عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائے گی

لاہور،اسلام آباد( نیوزایجنسیاں)ملک بھر میں درودو سلام اور نعت خوانی کی محافل ،سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں گی جس میں نبی کریم حضرت محمدؐکی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے کی جانے والی عظیم کوششوں کو موضوع بنایا جائے گا۔جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی ،محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں ،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے ۔ لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں شرکاء درود پاک کا ورد کریں گے ۔ملک بھر میں نیاز تقسیم ہوگی۔وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوگا جبکہ صوبوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی جائے گی۔اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ سٹیٹ بنک سمیت تمام مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے ۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اس سال عیدمیلادالنبی ـؐ بھرپور جوش وجذبہ کیساتھ منایا جارہاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں