ملک میں کوئی عورت محفوظ نہیں، سروے میں 35فیصد پاکستانیوں کی رائے

ملک میں کوئی عورت محفوظ نہیں، سروے  میں 35فیصد پاکستانیوں کی رائے

پاکستان میں صرف 20 فیصد افراد مانتے ہیں کہ ملک میں عورتیں مکمل محفوظ ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جب کہ 35 فیصد اس بات کو بالکل نہیں مانتے اورکہتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی عورت محفوظ نہیں۔ خواتین کے تحفظ کے حوالے سے پلس کنسلٹنٹ کے تازہ ترین سروے میں پاکستانی عوام نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔سروے کے مطابق 43 فیصد افراد ایسے بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ملک میں عورتیں کسی حد تک محفوظ ہیں۔سروے میں عورتوں کے محفوظ ہونے پر خواتین کی رائے مردوں کے مقابلے میں زیادہ مثبت نظر آئی ۔29 فیصد خواتین نے گھر سے باہر خو دکو محفوظ تسلیم کیا لیکن مردوں میں صرف 22 فیصد نے عورتوں کو گھر سے باہر مکمل محفوظ قرار دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں