طالبان وفد کا دورہ ازبکستان مشترکہ ورکنگ ٹیمیں تشکیل
افغانستان میں طالبان عبوری حکومت کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ازبکستان کا دورہ کیا ہے
اسلام آباد (وقائع نگار ) جس میں فریقین کے درمیان پشاور ،کابل ، مزار شریف ریلوے سمیت تجارت ، معیشت ، صحت عامہ ، ہوا بازی ، اعلیٰ تعلیم اور متعلقہ شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، کئی شعبوں میں تعاو ن کے لئے مشترکہ ورکنگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔تعاون کیلئے روڈ میپ اگلے دس دنوں میں مکمل کرینگی اور دونوں فریقوں کے رہنماؤں کو پیش کیا جائے گا ۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ افغان طالبان کی حکومت امارت اسلامیہ افغانستان کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد نائب وزیراعظم مولوی عبدالسلام حنفی کی سربراہی میں تاشقند پہنچا ہے اور ازبکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں۔ افغان وفد میں تجارت ، معیشت ، صحت عامہ ، ہوا بازی ، اعلیٰ تعلیم ، چیف آف سٹاف ، وزارت خارجہ ، وزارت دفاع ، سکیورٹی سیکٹر اور قومی کاروباری اداروں کے نمائندے شامل تھے ۔ ازبکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر امارت اسلامیہ کا خاص طور پر موسم سرما میں ایندھن اور بنیادی ضروریات میں اضافے ، افغان تاجروں کیلئے ٹرانزٹ سہولیات ،صحت کے شعبے میں تعاون ،سرکھان پل خمری 2 کے وی بجلی مزاری اور مزار شریف ،کابل ،پشاور ریلوے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔