باب دوستی12ویں روزبھی بند،کمیٹی آج افغان حکام سے مذاکرات کرے گی
پاک افغان بارڈر باب دوستی 12 ویں روز بھی آمدورفت کیلئے بند رہا۔ کسٹم حکام کے مطابق بلوچستان حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی
اسلام آباد(این این آئی)کمیٹی آج پیر کو افغان حکام سے مذاکرات کیلئے باب دوستی جائے گی۔ خیال رہے کہ افغان حکومت نے 12 دن سے آمدورفت کے طریقہ کار پر اعتراض لگا کر باب دوستی بند کر رکھا ہے ۔