پنجاب: ڈینگی سے ایک اور جاں بحق لاہور میں سینکڑوں نئے مریض

پنجاب: ڈینگی سے ایک اور جاں بحق لاہور میں سینکڑوں نئے مریض

نجاب میں ڈینگی کے باعث ایک مریض جان کی بازی ہارگیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پرواں سال صوبہ بھر میں اب تک ڈینگی سے اموات کی تعداد19 ہوگئی ۔ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 459 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور سے ڈینگی کے 335 مریض،راولپنڈی سے 64 ، اٹک سے 8 اورخانیوال سے 6 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گجرات سے 5، فیصل آباد، مظفرگڑھ، اوکاڑہ اور ساہیوال سے ڈینگی کے 4 چار ،حافظ آباد اور شیخوپورہ سے 3 تین جبکہ چکوال سے ڈینگی کے 2 دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال صوبہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد6,727 ہوگئی ہے ۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 799 مریض داخل ہیں جبکہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 403 بستر مزید بڑھا دیئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں