ملوں سے گھی کی قیمت طے کر رہے ،چینی 80روپے تک لائینگے :معاون خصوصی

ملوں سے گھی کی قیمت طے کر رہے ،چینی 80روپے تک لائینگے :معاون خصوصی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں کمی کر کے گھی ملوں سے قیمت کا فارمولا طے کر رہے ہیں

لاہور(سپیشل رپورٹر) گنے کی کرشنگ کے آغاز کے بعدچینی کی قیمت کو 80روپے فی کلو تک لائیں گے ،دعوے سے کہتا ہوں کہ پنجاب میں آٹا 55روپے فی کلو دستیاب ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے این اے 133کے ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار نامزد کر کے اعتمادکا اظہارکیا جس پر مشکورہوں ، اس نشست پر کامیابی حاصل کریں گے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مبارکباد دینے والے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید چیمہ نے کہا سروے موجود ہیں کہ پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھی ہیں جس کے اثرات درآمد کرنے والے تمام ممالک پر پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا جو اشیا ہماری مقامی پیداوار ہیں ان کی قیمتوں کو ایک سطح پر رکھا گیا ہے ، پنجاب میں آٹے کی قیمت کو 65سے 55روپے پر لائے ہیں اور 20کاتھیلا1100میں فروخت ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کے تناظر میں بات کی ہے ۔ انہوں نے بتایا حکومت 15نومبر سے ایک کروڑ25لاکھ خاندانوں کو خوراک پر سبسڈی دینے کا سلسلہ شروع کرنے جارہی ہے اور ان گھرانوں کے افراد کی تعداد 8سے 9کروڑ بنتی ہے ، اپر مڈل کلاس اورامیر طبقات کو ہرگزسبسڈی نہیں ملے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں