کشمیر آج نہیں تو کل ضرور آزاد ہو گا:گورنرپنجاب

کشمیر آج نہیں تو کل ضرور  آزاد ہو گا:گورنرپنجاب

گورنرپنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کو خاموشی توڑنا ہوگی

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) آج نہیں تو کل کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کی آزادی کے لیے ہر محاذ پر لڑیں گے ، اٹلی میں کشمیر کانفرنس میں اوور سیز پاکستانیوں کی کثیر تعدادشریک ہوئی ،چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ پرویز اقبال لوسر نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں گورنر نے کہا پاکستان کشمیریوں سے ایک لمحے کے لیے بھی خود کو جدا نہیں کر سکتا ، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا قتل عام اور کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ،نریندر مودی کا کشمیر میں ہندوؤں کو آباد کر کے کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ کسی صورت برداشت نہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا بھارتی ٹینک، بندوق سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتے ،شہر یار آفریدی نے کہا پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیریوں کی آواز آج دنیا کے کونے کونے میں پہنچ رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں