الزامات کی وضاحت کریں ،الیکشن کمیشن کا سواتی کوطلبی کا نوٹس جاری

الزامات کی وضاحت کریں ،الیکشن  کمیشن کا سواتی کوطلبی کا نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الزامات لگانے کے معاملے پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو21اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ،الیکشن کمیشن نے نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی وزیر کی طلبی کے حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوکرالزامات کی وضاحت کریں۔نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن باضابطہ سماعت میں اعظم سواتی سے وضاحت مانگے گا جبکہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد نوٹس جاری کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں