غریب کش پالیسیوں کیخلاف تحریک کا آغاز ،سراج الحق

 غریب کش پالیسیوں کیخلاف تحریک کا آغاز ،سراج الحق

عوام کا جینا دشوار ہوگیا، خطے میں زیادہ مہنگائی ،بے روزگاری پاکستان میں ، معیشت کی تباہ کن صورتحال سے ہر شہری پریشان ہے ، امیر جماعت اسلامی

لاہور(دنیا نیوز )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کا جینا دشوار ہو چکا ، حکومت کی غریب کش پالیسیوں کے خلا ف تحریک کا آغاز کردیا۔31اکتوبر کو اسلام آباد میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کولائیں گے ،بے روزگار نوجوانوں کا احتجا ج حکومت مخالف تحریک کا نقطہ آغاز ہوگا۔خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی اور بے روزگاری پاکستان میں ہے ، حکومت نااہل ہے ، سوا تین سال میں سمت کا تعین نہیں ہوسکا ۔حکمران اشرافیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے غیر سنجیدہ ہے ۔آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر ہر چیز کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے ،معیشت کی تباہ کن صورتحال سے ہر شہری پریشان ہے ،عوام 31 اکتو بر کو ڈی چوک پہنچیں ، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے جدوجہد کی جائے ،حضرت محمد ﷺ پوری کائنات کیلئے رحمت تھے ،ان کا پیغام انسانیت کو درپیش مسائل کا حل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں