شہباز صادق ،ا مین ہیں تو بریت کی درخواست دیں:شہزاد اکبر

شہباز صادق ،ا مین ہیں تو بریت کی درخواست دیں:شہزاد اکبر

انکی شو بازی کا ثبوت ہے وہ مقدمے کو طول دینے کی کوشش کرتے ہیں

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے چیلنج کیا ہے کہ اگر شہبازشریف انٹرنیشنل صادق اورا مین ہیں تووہ ان شواہد کی بنا پر اپنی بریت کی درخواست دائر کریں ، یہ ان کی شو بازی کا ثبوت ہے کہ مقدمے کو طول دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پیر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر آمدن سے زائد اثاثوں ، منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی کا کیس ہے ۔ شہزاد اکبر نے کہا بڑے میاں اور چھوٹے میاں کا ایک ہی مسئلہ ہے اور وہ احتساب ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں