پرویز ملک کی وفات سے خالی نشست پر الیکشن 5دسمبرکوہوگا

پرویز ملک کی وفات سے خالی نشست پر الیکشن 5دسمبرکوہوگا

الیکشن کمیشن نے حلقے میں تبادلوں اورترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کر دی پی ٹی آئی کے جمشید چیمہ کے مدمقابل لیگی امیدوارکا فیصلہ کل،شائستہ فیورٹ

اسلام آباد (وقائع نگار،کورٹ رپورٹر ،اپنے سیاسی رپورٹر سے ) الیکشن کمیشن نے پرویز ملک کی وفات سے خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیاہے ، لاہور کی نشست این اے 133پر پولنگ 5دسمبر کو ہوگی۔ جاری شیڈول کے مطابق 21سے 25اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے ۔ 26کو امیدواروں کے نام شائع کئے جائیں گے ، 30اکتوبر کو سکروٹنی مکمل ہوگی ۔ انتخابی نشانات 12نومبر کو الاٹ کئے جائیں گے ۔ راولپنڈی کے علاقائی الیکشن کمشنر نظر عباس کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ،لاہور کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید باسط علی شاہ کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیاہے ۔ الیکشن کمیشن نے تبادلوں اورترقیاتی کاموں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ۔ دوسری جانب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے مدمقابل ن لیگ کا امیدوار کون ہوگا؟ ن لیگ نے بدھ کو مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔لیگی ذرائع کے مطابق شائستہ پرویز ملک کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ نصیر بھٹہ ، عطا تارڑ،محمد زبیر ،خواجہ احمد حسان ،عمران گورائیہ اور پرویز رشید کے نام بھی زیر غور تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں