ممتازدانشور ، کالم نگار ،اجمل نیازی کا انتقال ،سپرد خاک

ممتازدانشور ، کالم نگار ،اجمل نیازی کا انتقال ،سپرد خاک

کافی عرصے سے علیل تھے ،نماز جنازہ وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ادا ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ، صدر ،وزیر اعظم ،شہباز شریف کا اظہار افسوس

لاہور، اسلام آباد( اپنے سیاسی رپورٹر سے ، نیوز ایجنسیاں )ممتازدانشور ، کالم نگار اور ماہرتعلیم ڈاکٹرمحمداجمل نیازی74 سال کی عمر میں وفات پاگئے جنہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔ڈاکٹراجمل نیازی کافی عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ روزاپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم کی نماز جنازہ وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ڈاکٹرمحمداجمل نیازی 16 ستمبر 1947 کو موسی خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے گورڈن کالج راولپنڈی کے شعبہ اردو میں بطور لیکچرار تدریسی خدمات انجام دیں۔ لاہور کے گورنمنٹ کالج اور ایف سی کالج کے ساتھ ساتھ میانوالی میں بھی تدریسی خدمات انجام دیتے رہے ۔بہترین کالم نگاری پر سابق صدر آصف زرداری نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ انہوں نے بیوہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔صدر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزرا شیخ رشید، فواد چودھری ، شہبازشریف ، حمزہ شہباز شریف نے ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں