مہنگائی کیخلاف ن لیگی رکن کا انوکھا احتجاج پختونخوااسمبلی میں پیٹ پرپتھرباندھ کر شرکت

مہنگائی کیخلاف ن لیگی رکن کا  انوکھا احتجاج پختونخوااسمبلی میں  پیٹ پرپتھرباندھ کر شرکت

خیبرپختونخوااسمبلی میں ن لیگی رکن اختیارولی کاانوکھااحتجاج،پیٹ پرپتھرباندھ کر اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے قبل میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اختیارولی نے کہاکہ عوام مہنگائی سے شدید پریشان ہیں اورانہوں نے پیٹ پرپتھرباندھ رکھے ہیں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی میں ن لیگی رکن اختیارولی کاانوکھااحتجاج،پیٹ پرپتھرباندھ کر اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے قبل میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اختیارولی نے کہاکہ عوام مہنگائی سے شدید پریشان ہیں اورانہوں نے پیٹ پرپتھرباندھ رکھے ہیں، آج میں عوام کے ساتھ ہوں اورپیٹ پرپتھرباندھ کراسمبلی اجلاس میں شریک ہورہاہوں، اختیارولی ایوان میں داخل ہوئے اور سپیکرکے ڈیسک کے سامنے کھڑے ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں