فیڈرل بورڈ انٹر پارٹ1 امتحانات ، کامیابی کا تناسب 99.97 فیصد
76521امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا ، 75144 کامیاب ہوئے
اسلا م آباد(خصوصی رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹر میڈیٹ پارٹ 1کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ، امتحان میں 76521 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 75144 امیدواران کامیاب ہوئے ، کامیابی کا مجموعی تناسب 99.97فیصد رہا، کنٹرولر وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر بشیر خان یو سفزئی کے مطابق امتحانی نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر فراہم کر دئیے گئے ہیں، امیدوار 5050پر رول نمبر بھیج کر بھی نتائج جان سکتے ہیں، ریگو لر طلبہ کی مارک شیٹس ان کے تعلیمی ادارے میں بھیج دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امتحان میں مجموعی طور پر چودہ غیر قانونی ذرائع کے استعمال کے کیسز سامنے آئے ، متعلقہ طلبہ کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جا رہا ہے ، ایسے طلبا جن کے نتائج روک لئے گئے ہیں وہ بورڈ کے حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں۔