پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، ایک ہفتے میں 3دہشت گرد ہلاک،4گرفتار
انسداد دہشتگردی فورس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب میں 3 دہشتگرد وں کو ہلاک، 4کوگرفتار کرلیا، 22 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا
لاہور(خبر نگار سے ) سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس کے صوبے بھر میں جاری آپریشنز کے دوران عمر دراز اور دو نامعلوم دہشتگرد سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ ، اسلحہ، بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا جبکہ چنیوٹ، ساہیوال، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں سے بھی دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ۔