جیلوں میں قیدیوں کیلئے آج خصوصی کھانا
پنجاب حکومت نے عثمان بزدار کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے کھانے کے خصوصی مینو کی منظوری دی ہے
لاہور (نیوز رپورٹر )پنجاب حکومت نے عثمان بزدار کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے کھانے کے خصوصی مینو کی منظوری دی ہے ۔ صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو ناشتہ میں پراٹھا ، حلوہ اور چائے ،دوپہر کے کھانے میں چکن بریانی ، دہی اور زردہ دیا جائے گا۔ شام کے کھانے میں چکن، روٹی، سویاں اور کشمیری چائے شامل ہو گی۔