ایس پیز سمیت پنجاب کے 9پولیس افسروں کے تبادلے

ایس پیز سمیت پنجاب کے 9پولیس افسروں کے تبادلے

ایسی پی محمد اشرف اے آئی جی انویسٹی گیشن جنوبی پنجاب ملتان تعینات ایف آئی اے کے 100انسپکٹرز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن کر دیاگیا

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر ،نمائندہ دنیا)آئی جی پنجاب پولیس راؤسردار علی خان نے ایس پیز سمیت 9 پولیس افسروں کے تبادلے کردئیے ، ایس پی سی آئی اے فیصل آباد محمد اشرف اے آئی جی انویسٹی گیشن جنوبی پنجاب ملتان، محمد ارسلان کوایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ شجاعت علی رانا کوایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ،ڈی ایس پی جاوید اختر کوڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اٹک،رائے احسان الٰہی کو ڈی ایس پی سکس ایس پی یو پنجاب، محمد عثمان کو ایس ڈی پی او کوتوالی فیصل آباد،محمد ریاض کوڈی ایس پی سیون ایس پی یو پنجاب تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایس پی حسن جہانگیر اور نوید سرور کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپردکردی گئیں،دریں اثنا ایف آئی اے میں 100 انسپکٹر کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،جن کی خدمات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ اور ساؤتھ کے حوالے کر دی گئیں،تبدیل ہونے والوں میں انسپکٹر مشہود جمیل ،محمد مزمل ،رانا اسد الرحمان ،سعد عمر ودیگر شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں