عید میلاد النبی ؐ کی خوشی میں قیدیوں کی3ماہ سزا معاف
قتل، غداری، سنگین جرائم میں ملوث افراد پراطلاق نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وفاقی حکومت نے جشن عید میلاد النبی ؐکی خوشی میں قیدیوں کی 3 ماہ سزا معاف کرنے کااعلان کر دیا ۔ وفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کے سیکرٹریز داخلہ کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا ۔ قتل، غداری، سنگین جرائم میں ملوث افراد کے علاوہ قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ملے گی۔عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں ،عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد اور60 سال سے زائد خواتین قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔