گھرپر چراغاں اورسجاوٹ وزیر اعظم نے ویڈیو شیئر کر دی
وزیراعظم عمران خان نے عیدمیلاد النبیؐ پر اپنے بنی گالہ کے گھر میں چراغاں اور سجاوٹ کی ویڈیو شیئر کر دی
اسلام آباد(دنیا نیوز )وزیراعظم عمران خان نے عیدمیلاد النبیؐ پر اپنے بنی گالہ کے گھر میں چراغاں اور سجاوٹ کی ویڈیو شیئر کر دی۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کی کہ ہم آج پورے ملک میں عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقے سے منائیں گے ۔ انہوں نے لکھا آج صبح صدر علوی ایک تقریب کی میزبانی کریں گے ، میں دوپہر کو کنونشن سینٹر میں تقریب میں شرکت کروں گا۔